نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوگی حکومت کے خلاف ان کی اتحادی پارٹی سہیل دیوبھارتیہ سماج پارٹی کے لیڈر اور کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے بغاوتی سر اپنا لیا ہے۔سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے لیڈر اوم پرکاش راج بھر یوگی حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو لے کر ناراض ہیں۔راج بھر کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت بدعنوانی کو مٹانے میں ناکام رہی ہے اور پوری ریاست میں اس کے خلاف 4اگست سے دھرنے پر بیٹھیں گے۔راج بھر کا کہنا ہے کہ بدعنوان افسران کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے اور اگر حکومت کوئی ایکشن نہیں لیتی ہے، تو وہ اپنے عہدے استعفی دے دیں گے۔سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ افسران وزراء کی سنتے نہیں ہیں اور بدعنوانی میں گہرائی تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ساتھ ہی حکومت ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔پوری ریاست میں چار اگست کو دھرنا پر بیٹھنے کے ساتھ ہی گاندھی گیری بھی کریں گے۔